منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کی انتہائی مزیدار نوکری،سیروتفریح کے ساتھ ماہانہ اڑھائی لاکھ روپے تنخواہ

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شب و روز سیرو تفریح، مزے مزے کے کھانوں کا لطف اور تنخواہ ماہانہ اڑھائی لاکھ روپے، بھلا کون ہو گا جو ایسی نوکری کی خواہش نہ کرے۔آپ کو یقین نہیں آئے گا مگر حقیقت یہی ہے کہ تفریحی و سیاحتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ’حین ہیون‘ نے واقعی ایک ایسی ہی نوکری کی پیشکش کر دی ہے۔دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اس کمپنی کو

ایک ’ہیڈ بلاگر‘ کی ضرورت ہے، جو دنیا بھر کی سیر کرے گا اور اس دوران اپنی دلکش ویڈیوز کمپنی کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کرے گا۔ منتخب ہونے والے شخص کو دنیا بھر میں خوبصورت تفریحی مقامات، مہنگے ترین ہوٹلوں اور تاریخی مقامات پر جانے کا موقع ملے گا اور اس تمام سیر و تفریح کے بدلے اڑھائی لاکھ روپے بھی ملیں گے۔ منتخب ہونے والے شخص کی بنیادی ذمہ داری سیر و تفریح کے دوران خوبصورت ویڈیوز بنانا ہے جس میں وہ خود اور اس کے ساتھ موجود دیگر افراد مزہ کرتے نظر آئیں۔ یہ ویڈیوز کمپنی کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی جائیں گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے امیدوار کی تلا ش ہے جو سیر و سیاحت کا بے حد شوقین ہو اور کیمرے کے سامنے خود اعتماد اور مسرور نظر آتا ہو۔کامیاب امیدوار کو دنیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے تہواروں، تفریحی پارٹیوں وغیرہ میں بھی شرکت کرنی ہوگی اور ان کی ویڈیوز بھی بنانی ہوں گی۔ عمر کی کوئی قید نہیں اور نہ ہی تجربہ ضروری ہے۔ اگر آپ اس ملازمت کیلئے درخواست دینے کے خواہشمند ہیں تو اپنے متعلق ایک دلچسپ ویڈیو بنا کر کمپنی کے ای میل ایڈریس [email protected]پر بھیج دیں۔ ویڈیو کی طوالت دو منٹ سے زائد نہیں ہونی چاہیے اور اس کے ساتھ اپنا CVبھی ضرور بھیجیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…