اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برقع کا تمسخر اڑانے والی آسٹریلوی خاتون سینیٹر خود مذاق بن گئی

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی پارلیمنٹ میں برقع کا مذاق بنانے والی سینیٹر پالین ہینسن خود مذاق بن گئیں۔ ایک تقریب میں شرکت کرنے پہنچیں تو لوگوں نے ’’ گو گو‘‘ کے نعرے لگا دیئے سینیٹر شرمندہ ہو کر لوٹ گئیں۔مسلمانوں سمیت امیگرینٹس کے حوالے سے

تعصب کا مظاہرہ کرنے والی آسٹریلیا کی سینیٹر پالین ہینسن کو عوام نے دھتکار دیا۔ بن ٹھن کر تقریب میں آئی سینیٹر کو ’’اپنی فش اینڈ چپس کی دکان پر جاؤ‘‘کے نعرے سُننا پڑ گئے جس پر وہ کھسیانی ہو کر واپس آ گئیں۔آسٹریلیا میں مذہبی اور نسلی منافرت کا مظاہرہ کرنے والی سینیٹر کو مسلمانوں کے خلاف بیان دینے پر ایک جرات مند شخص نے سر عام انہیں نسل پرست کہہ ڈالا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹر پالین ہینسن برقع پہن کر سینیٹ میں آئی تھیں اور برقعہ اتارتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ آسٹریلیا میں برقع پر پابندی لگائی جائے۔اٹارنی جنرل نے مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والی پالین ہینسن کی اس حرکت پر ان کی شدید ملامت کی تھی اور واضح کیا تھا کہ آسٹریلیا میں برقعی پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ سینیٹر ہینسن اس سے پہلے ایشیائی امیگرینٹس کو بھی اپنے تعصب کا نشانہ بنا چکی ہیں۔آسٹریلیا میں دائیں بازو کی سینیٹر پالین ہینسن نیدر لینڈز کے گیرٹ ویلڈرز جیسے خیالات کی حامل ہیں اور وہ ایسے کام کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کے حوالے سے بدنام ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…