بوسان(نیوزڈ یسک ) جنوبی کوریا کے دوسرے بڑے ساحلی شہر بوسان میں گزشتہ روز ایک تین منزلہ سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کی عمارت میںآگ لگ گئی۔جس سے بالائی منزل کی چھت نیچے والی چھت پر آگری اور اس دوران گاڑیوں وہاں کھڑی کی گئی سیکڑوں گاڑیوں کا سینڈ وچ بن گیا اس سے کروڑوں کا نقصان تو ہوا ہی مگر دوسری طرف اس منفرد منظر کو بہت سے کیمروں نے محفوظ بھی کیا۔دراصل شہر بوسان کی اس تین منزلہ عمارت میں اسٹیل سٹرکچر کی تھی اور اچانک آگ بھڑکنے سے اوپر والی چھت نیچے اسی انداز میں گر پڑی۔ وہاں موجود 570 گاڑیوں کا تو کچومر نکل گیا اور ساتھ ہی عمارت کا نقصان ملا کر کل 2.7 ملین امریکی ڈالر کا نقصان بھی ہوگیا۔