بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

چینی وزارت خارجہ کی چین اور بھارتی فوج کے درمیان تصادم کی تصدیق، بھارت سے وضاحت طلب

datetime 22  اگست‬‮  2017 |

بیجنگ (آ ئی این پی ) چینی وزارت خارجہ نے چین اور بھارتی فوج کے درمیان تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے چینی سپائیوں پر حملہ کیا جس سے چینی سپاہی زخمی ہو ئے ، امریکہ جاپان ا ینٹی میزائل تعاون ہر کہا مختلف ممالک کو اپنی سکیورٹی پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ، دیگر ممالک کے مناسب حفاظتی خدشات کا احترام کرنا چاہئیے۔ چائنہ ریڈ یوانٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان حوا چھون اینگ نے چین اور بھارتی فوج کے درمیان تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ پندرہ اگست کو چینی سرحدی محافظ چین اور بھارت کی سرحد کے مغربی حصہ بان گونگ جھیل کے علاقے کی حقیقی کنٹرول لائن کے چین کے زیر کنٹرول علاقے میں معمول کی گشت کر رہے تھے ، جبکہ بھارتی سرحدی محافظوں نے ان کو روکنے کی کوشش کی ۔ اسی دوران ،بھارتی سپاہی چینی سپائیوں پر حملہ آور ہوئے ،جس سے چینی سپاہی زخمی ہو ئے ہیں ۔ حوا چھون اینگ نے کہا کہ بھارتی فوج کا یہ عمل چین اور بھارت کے درمیان سرحدی علاقے کے امن واستحکام کے تحفظ کے طیشدہ اتفاق رائے کی خلاف ورزی ہے ۔ یہ اقدام چین بھارت کی سرحد ی صورت حال کے لیے ایک خطرہ بن گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ چین نے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے وضاحت طلب کی ہے ۔ چین نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو چین بھارت کے درمیانمتعلقہ معاہدے پر کاربند رہنا چاہیئے اور انیس سو انسٹھ میں طے کردہ حقیقی کنٹرول لائن کے مطابق بھارتی سرحدی محافظوں کے عمل کو کنٹرول کرنا چاہیئے تاکہ دونوں ممالک کے سرحدی علاقے کے امن کا تحفظ کیا جا سکے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ایک امریکی اہل کار کی حال ہی میں اینٹی میزائل تعاون کے فروغ پر گفتگو کے حوالے سے چین کے رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ مختلف ممالک کو اپنی سکیورٹی پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ، دیگر ممالک کے مناسب حفاظتی خدشات کا احترام کرنا چاہئیے۔

حکومت کا خیال ہے کہ اینٹی میزائل کا مسئلہ عالمی تزویراتی استحکام اور بڑے ممالک کے درمیان باہمی اعتماد سے قریبی تعلق رکھتا ہے۔ اس لئے اس مسئلے سے اختیاط سے نمٹا جانا چاہئیے۔ ہوا چھون اینگ نے کہا کہ جاپان اور امریکہ کے درمیان باہمی فوجی تعاون سے تیسرے ملک کے مفادات اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان نہ پہنچنے کی ضمانت دی جانی چاہئیے۔ چین کو امید ہے کہ جاپان اور امریکہ احتیاط سے کام کریں گے اور خطے میں امن و استحکام کے لئے تعمیراتی نوعیت کا کردار ادا کریں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…