منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

16 سالہ لڑکی کی 65 سالہ شخص سے شادی، یہ شادی کس کی مرضی سے ہوئی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 16 سالہ کنواری لڑکی کی شادی 65 سالہ شیخ سے کروائی گئی، تفصیلات کے مطابق انڈیا کی رہائشی سیدہ اُنیسہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے اپیل کی کہ ان کی بیٹی کو مسقط سے واپس بھارت لے کر آیا جائے۔ سیدہ انیسہ نے اپنی درخواست میں

اپنے خاوند اور اس کی بہن کے خلاف الزام عائد کیا ہے کہ اس بوڑھے شیخ سے میری بیٹی کی شادی ان دونوں نے کروائی ہے۔ اس درخواست میں سیدہ انیسہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کی شادی شیخ سے نہیں کرانا چاہتی تھی مگر میرے شوہر سکندر نے رمضان المبارک سے قبل ایک ہوٹل میں شادی کروا دی، لڑکی کی والدہ کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شیخ نے پانچ لاکھ کے عوض میری بیٹی کو خریدا ہے اور یہ پانچ لاکھ میرے شوہر سکندر نے شیخ سے وصول کیے۔ سیدہ انیسہ نے کہا کہ اس 65 سالہ شیخ نے رقم کی واپسی پر میری بیٹی کی واپسی پر آمادگی ظاہر کی ہے، انیسہ نے کہا کہ میرے خاوند سکندر نے پرآسائش زندگی کا کہہ کر اس بوڑھے شخص سے میری بیٹی کی شادی کرا دی، عمان کا یہ شیخ شادی کے بعد چار دن ہوٹل میں اپنی سولہ سالہ بیوی کے ساتھ رہا اس کے بعد اسے والدین کے گھر چھوڑ کر چلا گیا، جس پر لڑکی کے والد سکندر نے اس کے کاغذات تیار کروا کر اسے عمان بھجوا دیا۔ سیدہ انیسہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو واپس لا کر ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…