بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

مسلسل ناکامی پر کترینہ کیف نے معاوضے میں کمی کر دی

datetime 18  اگست‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’جگا جاسوس‘ کی ناکامی کے بعد اپنے معاوضے میں کمی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کا ستارہ گردش میں ہے اور آج کل باکس آفس پر ان کی اداکاری کا جادو بالکل بھی نہیں چل رہا جبکہ فلموں میں مسلسل ناکامی کے باعث کترینہ کیف کی شہرت میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے، یہی وجہ ہے بالی ووڈ باربی ڈول نے اپنی حالیہ پوزیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے فیس کم کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک بڑے برانڈ ڈیل میں بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کترینہ کیف کی جگہ لے لی جس کے بعد کترینہ نے برانڈ کی دنیا میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کی خاطر ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اپنے معاوضے میں 40 فیصد کمی کر لی ہے۔ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ نے تو باکس آفس پر خوب بزنس کیا مگر کبیر خان کی ہی اگلی فلم ’فینٹم’ جس میں کترینہ نے سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے، مکمل ناکام رہی ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…