بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک بحریہ بازی لے گئی، پاکستان نیوی نے کتنے ممالک پر مشتمل ٹاسک فورس کی قادت سنبھال لی؟

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک بحریہ نے کثیرالقومی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ 10 ویں مرتبہ سنبھال لی ہے۔پاک بحریہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کثیرالقومی ٹاسک فورس کی کمانڈ 10ویں مرتبہ سنبھال لی جبکہ ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کو فورس کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے، تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ میں منعقد ہوئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیر القومی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ کا

پاکستان کودسویں مرتبہ سونپا جاناا تحادی فورسز کا پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔اس موقع پر نومنتخب کمانڈر ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے کہا کہ بحری خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پا ک بحریہ کے عزم اور پیشہ وارانہ امور کی وجہ سے اتحادی افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں۔واضح رہے مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے آپریشنز سرانجام دیتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…