بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

بن لادن کمپنی نے دو سالہ تعطل کے بعد حرم مکی میں اپنا کام دوبارہ شروع کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2017 |

جدہ(آن لائن)دو سال قبل مسجد حرام میں کرین کے المناک حادثے کے بعد سعودی عرب کی سب سے بڑی تعمیراتی فرم ’بن لادن‘ نے توسیع کا کام روک دیا تھا۔ دو سالہ تعطل کے بعد کمپنی نے حرم مکی میں اپنا کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام کی توسیع کے منصوبے پر 26 ارب 60 کروڑ ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور یہ ٹھیکہ بن لادن کمپنی کو دیا گیا تھا۔ بر طا نوی خبر رساں ادارینے ایک مصدقہ ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ

دو سالہ تعطل کے بعد بن لادن گروپ نے مسجد حرام کی توسیع کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔خیال رہے کہ دو سال قبل مسجد حرام میں کرین کے المناک حادثے میں کم سے کم 107 افراد شہید ہوگئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بن لادن گروپ کو توسیع حرم کے منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد کمپنی اپنے تمام ملازمین کو ان کے روکے گئے واجبات 20 اگست سے ادا کرنا شروع کردے گی جب کہ کمپنی توسیعی کاموں کا آغاز حج کے فوری بعد شروع کرے گی۔ تا ہم سعودی وزارت خزانہ کی جانب سے کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔یاد رہے کہ مسجد حرام میں کرین کا حادثہ ستمبر 2015 کو پیش آیا تھا۔ مسجد میں نمازیوں پر گرنے والی کرین بن لادن گروپ کی طرف سے نصب کی گئی تھی۔ اس حادثے کے بعد مسجد حرام کی توسیع کا کام روک دیا گیا تھا۔ مسجد حرام کی توسیع کے پروگرام کی بحالی کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا جب سعودی عرب کی حکومت کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مالی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔تاہم بن لادن گروپ کو توسیع حرم کے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت ملنے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سعودی حکومت کے پاس اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے بجٹ موجود ہے۔ نیز بن لادن کمپنی کے حوالے سے اٹھنے والی تمام شکایات کا بھی ازالہ کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…