اسلام آباد (آن لائن) نجی ٹی وی چینل کے رپورٹروں پر لیگی کارکنوں کے تشدد کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی نے انکوائری کرنے اور اس کی رپورٹ 7دنوں میں جمع کروانے کی سفارش کر دی۔ 9اگست کو ن لیگ کی ریلی میں بول اور اے آر وائی ٹی وی کے سحافیوں کو حراست میں لینے اور مارنے پر صحافیوں نے ایوان زیریں کے اجلاس میں پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ یہ روایت غلط ہے کہ فیلڈ رپورٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے سیاسی مخالفت ہونا اچھی بات ہے لیکن ان پر تشدد کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور صحافیوں کی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائیگی اور ایک انکوائری بھی کروائی جائیگی اور جو لوگ بھی اس میں ملوث ہونگے ان کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی۔