جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نیند کی کمی:ذہنی صلاحیتوں پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈیانا(نیوز ڈیسک ) ویسے تو نیپولین بونا پارٹ ، مارگریٹ تھیچر اور براک اوباما سے لے کر ٹویٹر کے بانی جیک ڈررزے اور یاہو کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ماریسا میئر تک تمام ہی کامیاب لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ رات کے قیمتی لمحات میں سے صرف 4 سے 5 گھنٹے نیند کرتے ہیں جسے سن کر آپ کچھ پریشان ہوں گے کیونکہ عام طور پر انسان کو 8 گھنٹے نیند لینے کا کہا جاتا ہے اور اس بات کو ثابت کیا تحقیق نے جس کے مطابق نیند کی کمی انسان آئی کیو لیول اور دیگر ذہنی صلاحیتوں کو تباہ کردیتی ہے۔امریکی یونیورسٹی کی ایک ماہر پروفیسر جیسیکا پین کے مطابق مکمل نیند اور قائدین میں گہرا تعلق ہے اس لیے ان میں سے اکثریت کو 7 سے 9 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ان میں سے بھی اکثریت یہ نیند پوری نہیں کر پاتی جب کہ یہ اتنی ہی ضروری ہے جتنا جسم کے لیے کھانا اور ورزش کرنا ہے۔ جیسیکا پین کا کہنا ہے کہ جو لوگ نیند کا مطلوبہ دورانیہ پورا نہیں کر پاتے یا پھر اسے ویک اینڈ پر پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی یہ عادت انہیں ب?ڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے لیکن اس کی خرابی کئی سال بعد سامنے آتی ہے جب انسان کو یادداشت کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے ا?غاز میں فیصلہ سازی، تخلیقی صلاحیتوں میں کمی اور جذباتی عمل میں ناہمواری جیسی خرابیاں جنم لیتی ہیں جو بعد میں کئی مزید بیماریوں کا باعث بن جاتی ہیں۔
جیسیکا پین نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سماجی اور جذباتی استحکام کا بھی نیند سے گہرا تعلق ہے اسی لیے نیند کی کمی لیڈرشپ میں بڑے مسائل پیدا کردیتی ہے کیونکہ نیند کی کمی کے باعث ا?پ میں چڑچڑاپن پیدا ہوجاتا ہے جو لوگوں سے سماجی رابطوں کو متاثر کرتا ہے۔ پین کے مطابق دوپہر میں کچھ دیر سونا بھی انسانی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ جو شخص بھی اپنی کارکردگی کو بڑھانا چاہتا ہے وہ ضروری دوپہر کو کچھ دیر نیند کرے کیونکہ دن کے اوقات میں 90 منٹ کی نیند انسان کے اندر تخلیقی صلاحیتوں کو نکھار دیتی ہے اور زیادہ تر عالمی رہنما اس فارمولے پر عمل کرتے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ نیورو سائنس دان تارا اسوارٹ کا کہنا ہے کہ قیادت کرنے والوں کا رات کی نیند پورا نہ کرنا ان کی کارکردگی پر تباہ کن اثرات مرتب کرتا ہے اس لیے ایک یا 2 فیصد لوگ تو4 سے 5 گھنٹے نیند کرکے بھی بہتر کام کرسکتے ہیں تاہم اکثریت کے لیے 7 سے 8 گھنٹے کی نیند درکارہوتی ہے۔
اسوارٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب نیند کی کمی پر تحقیق شروع کی تو حیرت انگیز نتائج سامنے آئے کیونکہ بہت سے ایسے مریض جن کی عمریں 40 سال سے کچھ اوپر تھیں ان کو نیند کی کمی کے باعث دل کا دورہ پڑا اور نروس بریک ڈاو¿ن کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کچھ ایسے بھی مریض تھے جو ذہنی دباو¿ کے باعث کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیند کی کمی کا شکار لوگوں کا ا?ئی کیو 5 سے 8 پوائنٹ تک گر جاتا ہے بلکہ اگر ایک رات کی نیند نہ کی جائے تو انسان کا ا?ئی کیو ایک پوائنٹ گرجاتا ہے اور اگر نیند میں مسلسل خلل رہے تو انسان نہ سیکھنے کی بیماری کا شکار ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…