تہران / دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے تہران اوردوحہ میں بھارتی شہریوں کوملازمت سے فارغ کردیاہے ۔ بھارتی ملازمین کی برطرفی کی وجہ چینی ٹیکنالوجی کی چوری اور چین بھارت سرحدی کشیدگی بتائی جارہی ہے تاہم سرکاری سطح پر اس تصدیق نہیں کی گئی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطا بق تہران میں چینی ٹیلی کام کمپنی کے بھارتی ملازمین کو گذشتہ روزفوری نکالے جانے کےا حکامات موصول ہوئے۔قطر کے
دارالحکومت دوحہ میں بھی بھارتی شہریوں کو چینی ٹیلی کام کمپنی سےفوری طورپر فارغ کردیا گیا ہے۔ایران اورقطر میں چینی ٹیلی کام کمپنی سے بھارتی ملازمین کونکالے جانے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔ دیگرخلیجی ممالک سے بھی بھارتی ملازمین کو چینی ٹیلی کام کمپنی سے نکالنے کی اطلاعات ہیں ۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتی ملازمین نے چینی کمپنی سے اپنی برطرفی کا رونا پیٹنا شروع کردیا ہے مگر وجہ نہیں بتائی۔