اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کی گوام پر حملے کی دھمکی نے کام کر دکھایا، امریکہ نے گھٹنے ٹیک دیے، تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے مذاکرات کے اعلان کے بعد منصوبہ موخر کیا گیا ہے، شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان امریکی اقدامات کے منتظر ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ
کے ترجمان نے اعلان کیا کہ امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا مناسب وقت پر کم جونگ سے مذاکرات کرے گا لیکن مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا انحصار شمالی کوریا کے رہنما پر ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جب سے ایٹمی میزائل کے تجربات کیے ہیں اس وقت سے امریکہ کے اس سے تعلقات کشیدہ ہیں۔