منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

30لاکھ لائیکس،اوباما کی ٹویٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ویسے تو ٹوئٹر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے پیغام جاری کرنے کے لیے پسندیدہ ترین ذریعہ ہے لیکن سابق صدر براک اوباما کی حال ہی میں کی گئی ٹویٹ ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے زیادہ ‘لائیک’ کی جانے والی ٹویٹ بن چکی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق باراک اوباما کی اس ٹویٹ میں انھوں نے جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن مینڈیلا کے قول درج کیے اور ساتھ میں اپنی تصویر لگائی جس میں وہ مختلف نسلوں کے بچوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں ہونے والی نسلی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی 13 اگست کو کی جانے والی اس ٹویٹ کو اب تک 30 لاکھ مرتبہ ‘لائیک’ کیا جا چکا ہے۔اس سے پہلے یہ اعزاز گلوکارہ آریانا گرینڈے کی مئی میں مانچسٹر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد کی جانے والی ٹویٹ کے پاس تھا۔اس ٹویٹ میں لگائی گئی تصویر 2011 میں ان کے سرکاری فوٹوگرافر پیٹ سوزا نے لی تھی جب اوباما نے میری لینڈ میں بچوں کے ڈے کیئر سینٹر کا دورہ کیا تھا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں جیت کے بعد سے فوٹوگرافر سوزا وقتاً فوقتاً اپنے انسٹاگرام پر ایسی تصاویر شائع کرتے ہیں جو سابق صدر اوباما کی صدارت کا صدر ٹرمپ کے دور صدارت سے موازنہ کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…