منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکا نے نئی پابندیاں لگائیں تو چند ہی گھنٹوں میں کیا کریں گے؟ایران کے اعلان نے کھلبلی مچادی

datetime 15  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے نئی پابندیاں لگائیں تو عالمی طاقتوں سے کیا گیا ایٹمی معاہدہ چند گھنٹوں میں ختم کردیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے طرز عمل سے ثابت کردیا کہ امریکا اچھا پارٹنر نہیں۔روحانی نے دھمکی دی کہ اگر امریکا نے اپنی روش برقرار رکھی تو ایران بھی ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کو تیار ہے، پچھلی امریکی حکومتیں بھی پابندیوں اور دھونس دھمکی کی پالیسی کی ناکامی کے بعد مذاکرات کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں۔ایرانی صدر نے کہا کہ اگر امریکا دوبارہ سے وہی پالیسی اپنانا چاہتا ہے تو یقیناایران بھی مختصر سے عرصے میں مہینوں اور ہفتوں میں نہیں بلکہ چند گھنٹوں میں معاہدہ ختم کرنے پر تیار ہے اور ہم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوکر اپنی پچھلے حالت کی طرف لوٹ جائیں گے۔حسن روحانی نے کہا کہ ٹرمپ نہ صرف ایران بلکہ امریکی اتحادیوں کے لیے بھی ناقابل بھروسہ ساتھی ثابت ہوئے ہیں، حالیہ مہینوں میں پوری دنیا نے دیکھا کہ امریکا نے ایرانی معاہدے کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر عالمی معاہدے بھی توڑ دئیے اور ثابت کیا کہ امریکا نہ اچھا پارٹنر ہے اور نہ ہی بات چیت کے قابل بھروسہ مند ساتھی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…