منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کی امیر ترین شخصیت نے 4.6ارب ڈالرز(تقریباً چار کھرب 84ارب روپے ) خیرات کردیئے

datetime 15  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)بل گیٹس نے اربوں ڈالرز عطیہ کردیئے ٗ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے 4.6 ارب ڈالرز (لگ بھگ چار کھرب 84 ارب روپے سے زائد) عطیہ کیے ہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے چھ جون کو 64 ملین شیئرز کو عطیہ کیا۔

یہ 2000 ء کے بعد بل گیٹس کی جانب سے دیا جانے والا سب سے بڑا عطیہ ہے۔2000 میں انہوں نے پانچ ارب ڈالرز اپنے فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے نام عطیہ کیے تھے۔رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بل گیٹس نے اربوں ڈالرز کس مقصد کیلئے عطیہ کیے ہیں تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ گیٹس چیریٹی کے پاس جائیں گے۔اس عطیے کے بعد اس ادارے کو بل گیٹس کی جانب سے دیئے جانے والے عطیات کی مالیت اٹھارہ ارب ڈالرز سے زائد ہوجائے گی۔بل گیٹس نے اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ فلاحی سرگرمیوں پر لگانے کا اعلان کررکھا ہے اور ابھی انہوں نے مائیکرو سافٹ میں اپنے 38 فیصد شیئرز عطیہ کیے۔مگر یہ ان کی دولت کا بہت معمولی حصہ ہی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ ان کے مجموعی اثاثے 85 ارب ڈالرز سے زائد ہیں اور ان میں موجودہ عطیہ شامل نہیں۔وہ اور ان کی اہلیہ ملینڈا اپنی دولت کو اپنی ذات یا اپنے تینوں بچوں تک محدود رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور بل گیٹس کے اپنے الفاظ ہیں کہ مجھے نہیں لگتا کہ بچوں کو اپنی دولت میں حصہ دار بنانا کوئی اچھا خیال ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…