بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

قطر نے پاکستانیوں کے ساتھ بڑا ہاتھ کر دیا فیصلہ جان کر ہر پاکستانی حیران رہ گیا!!

datetime 13  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر نے 80 ممالک کے شہریوں کے لیے بغیر ویزا داخلے کی سہولت کا اعلان کر دیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطری حکام نے اعلان کیا ہے کہ 80 ممالک کے شہری اب بغیر ویزا ان کے ملک میں داخل ہو سکیں گے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ جن ممالک کے شہری اس

سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ان میں بھارت، امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقا، سیچیلیس، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ و دیگر شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان 80 ممالک کے وہ شہری جو قطر آنے کے خواہش مند ہیں انہیں پیشگی ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ قطر پہنچنے پر ایئرپورٹ پر ہی انہیں ملٹی انٹری ویزا جاری کیا جائے گا جو بالکل مفت ہو گا۔ ویزا حاصل کرنے والے افراد کو محض اپنا پاسپورٹ دکھانا ہو گا جس کے ختم ہونے کی معیاد چھ ماہ سے زیادہ ہونی چاہیئے جبکہ ساتھ ہی انہیں ریٹرن ٹکٹ بھی پیش کرنا ہو گا۔ان ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر ہی ویزے سے استثنیٰ کی سہولت دی جائے گی جو 180، 90 یا پھر 30 دن کے لیے اور قابل تجدید ہو گی۔ قطر کے قائم مقام چیئرمین برائے سیاحتی اتھارٹی حسان الابراہیم کا کہنا ہے کہ 80 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت کے ساتھ قطر خطے میں سب سے زیادہ قابل رسائی ملک بن گیا ہے اور ہم ان ممالک کے شہریوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ قطر آئیں اور ہماری میزبانی، ثقافت اور قومی ورثے سے محظوظ ہوں۔قطر کی جانب سے فراہم کی جانے والی 80 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت 5 خلیجی ممالک نے دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرکے قطر کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اور اس پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں جس کے بعد قطر اپنی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے مختلف طریقے آزما رہا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…