بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

داعش کے دہشت گرد پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں،روس

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

جکارتہ(آئی این پی )روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص داعش سے نمٹنے کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، داعش کسی ایک ملک کے لیے نہیں پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے کیونکہ اس کے جنگجو پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں، شام میں داعش کے خلاف جنگ میں غیرمعمولی کامیابیوں کے باوجود داعش کا خطرہ موجود ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران انڈونیشی

ہم منصب رینو مارسودی کے ہمراہ جکارتا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش رفت امن وامان کی بحالی کے باوجود داعش کا خطرہ موجود ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تنظیم کے دہشت گرد پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ روس، انڈونیشیا اور خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی داعش سے خطرات لاحق ہیں۔ انڈونیشیا اور روس نے داعش اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کوششیں کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…