بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

کویت نے پاکستان سے ایسے کام کے لیے مدد طلب کر لی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت نے پاکستان سے ایسے کام کے لیے مدد طلب کر لی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق کویت نے استعمال شدہ تیل سے بائیو ڈیزل تیار کرنے کے لیے پاکستان کو مدد کے لیے کہا ہے۔ ڈاکٹر احمد الکوفاہی جو کہ کویت

واٹر ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی ڈاکٹر نور الامین مینگل کو خط لکھ کر پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کویت کے اندر کھانے کے استعمال شدہ تیل سے بائیو ڈیزل تیار کرنے کے لیے ایک پلانٹ لگانے کے لیے مدد کرنے کو کہا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی بائیو ڈیزل کی تیاری کے حوالے سے کویت کو سرمایہ کاروں کی شرکت، نگرانی اور منصوبہ بندی میں معاونت فراہم کرے تاکہ ایک بڑا پلانٹ لگایا جا سکے۔ دنیا بھر میں توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں جس کے تحت بائیو ڈیزل، بائیو گیس، ایتھانول، میتھانول اور دیگر قابل عمل ذرائع پر کام ہو رہا ہے۔ پاکستان میں بائیو فیول کی صنعت کو فروغ دیا جائے تو ہر سال اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اسی حوالے سے لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر پالیسی بنائی ہے جس کے تحت استعمال کیے گئے کوکنگ آئل کو بائیو ڈیزل کمپنیوں کو بیچ دیا جائے تاکہ ملک میں بائیو ڈیزل کی تیاری ممکن ہو سکے۔ گیارہ کمپنیوں نے گزشتہ ماہ فوڈ اتھارٹی کو بائیو ڈیزل بنانے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…