اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 21 اگست، پہلے سورج گرہن ہو گا اور پھر۔۔۔! دنیا کو بڑی تباہی کا سامنا، انتہائی خطرناک پیش گوئی کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق جارجیا پولیس کے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ ہونے والی پوسٹ نے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ اس میں جارجیا پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 21 اگست کو ہونے والے سورج گرہن سے امریکہ میں زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ شیرف سکاٹ بیری نے اپنی پوسٹ میں سورج گرہن کے دوران حاملہ خواتین کو ہدایات دیں کہ وہ گرہن کے دوران شراب
پیئے اور تمباکو نوشی بھی کریں اس سے ان میں چڑچڑا پن نہیں ہو گا اور ان کے ٹخنے بھی نہیں سوجیں گے۔ جارجیا پولیس کے فیس بک پیج پر یہ پوسٹ اصل میں ایسی مذاق ہے جس نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ اس پوسٹ کے آخر میں کہا گیا ہے کہ سائنس دانوں کے مطابق صرف کاکروچ اور فیس بک زندہ رہے گی۔ اس پوسٹ کے دیکھتے ہوئے مختلف لوگوں نے اپنی رائے دی ہیں بعض نے اسے ناپسندیدہ قرار دیا ہے، ایک صارف نے تو یہاں کہہ دیا کہ پولیس کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔



















































