واشنگٹن/تہران (آئی این پی )امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں 19 افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ۔ ایرانی ویب سائیٹ نے امریکا کی گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روزامریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات رونما ہوئے جن میں 9 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے ۔خبروں میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے زیادہ تر واقعات
آرکانزاس، ایلینوی، آلاباما،پنسلوانیا اور ماساچوسٹ میں پیش آئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے ایک سو اٹھانوے سے زائد واقعات پیش آئے ہیں۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہرسال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔ امریکہ میں 270 سے 300 ملین تک ہتھیارموجود ہیں یعنی ہر 5 افراد میں سے ہر ایک کے پاس اسلحہ موجود ہے۔



















































