بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کا سب سے پر امن ترین ملک کونسا ہے؟ سروے کے نتائج نے دنیا بھر کو حیران کر دیا

datetime 9  اگست‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی)گیلپ کے ایک تازہ سروے میں بتایاگیاہے کہ امن وامان کے اعتبار سے افریقی ملک الجزائر دنیا بھر میں ساتویں نمبر پرہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رائے عامہ کے جائزوں کے لیے مشہورامریکی ادارے ’گیلپ‘ کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں بتایا گیا کہ الجزائر کا شمار امن وامان کے حوالے سے افریقی ملکوں میں پہلے اور پوری دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق 100 ملکوں کی فہرست میں امن وامان کے حوالے سے پہلے 10 ممالک کی فہرست میں افریقی عرب ملک الجزائر بھی شامل ہے۔ سروے میں جرائم سے متعلق ذاتی مہارت، قانون کے نفاذ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد اور دہشت گردی اور دیگر جرائم سے تحفظ جیسے اہم نکات کا جائزہ لیا گیا۔اس سروے میں مراکش کا شمار 43 اور تیونس کا 79 نمبر پرہوتا ہے جب کہ لیبیا کا نام و نشان تک نہیں۔ اس فہرست میں سینگاپور امن وامان کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد بالترتیب وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان، آئس لینڈ، ترکمانستان، ناروے اور چھٹے نمبر پر سوئٹرزلینڈ اور ساتویں پر الجزائر ہے۔دنیا بھر میں رائے عامہ کے قابل اعتبار جائزوں کے حوالے سے مشہور گیلپ کی ٹیم نے2016ء کے دوران یہ سروے شروع کیا اور135 ملکوں کے ایک لاکھ 36000 ہزار افراد سے رائے معلوم کی گئی۔شہریوں سے چار سوال مشترکہ طورپر پوچھے گئے۔ یہ کہ ان کا پولیس پر کتنا اعتبار ہے۔ رات کے وقت وہ خود کو کتنے محفوظ خیال کرتے ہیں اور شہروں میں امن وامان کیسا ہے؟ وغیرہ۔ ان سوالات کے ساتھ اس فہرست میں شامل ممالک کی اقتصادی اور سماجی بہبود کو بھی مد نظر رکھا گیا۔سروے کے مطابق 10 میں سے 6 افراد نے پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 68 فی صد نے کہا کہ وہ رات کو تنہا سفر کرتے ہوئے کوئی خوف محسوس نہیں کرتے۔بدامنی کے حوالے سے لاطینی امریکا میں وینز ویلا کا شمار بدترین ممالک میں ہوتا ہے۔ لاطینی امریکی ملکوں کی فہرست میں وینز ویلا 42 ویں پوائنٹ پر ہے۔ داخلی امن وامان کے حوالے سے امریکا، کینیڈا، جنوبی ایشیائی ممالک اور مشرقی ایشیا کو 100 میں سے 84 پوائنٹس حاصل ہوئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…