ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کا قافلہ کس طرح بڑی تباہی سے بچا؟ لاہور دھماکے میں نشانہ کون تھا؟

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا جی ٹی روڈ سے لاہور پہنچےکا پروگرام اپنے آخری مراحل میں ہے تاہم اس سے پہلے وزیر اعظم اور ان کے قافلے نے سابقہ روٹ کے مطابق موٹر وے سے اتر کر کل اسی راستے سے گزرنا تھا، جہاں گزشتہ رو ز

دھماکہ ہو ا ۔سکیورٹی اداروں کا کہناہے کہ عین وقت پر روٹ میں تبدیلی نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کے قافلے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی شیڈول پر نظر ثانی کا مشورہ دیدیا۔کیا نوازشریف پلان میں تبدیلی کریں گے؟؟ آج صورتحال واضح ہوگی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کا جی ٹی روڈ پر متوقع سفر کے باعث سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہاہے۔سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جی ٹی روڈ ک سے ملحقہ ہسپتالوں اورتھانوں سمیت متعدد سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی کے حوالے سے آئی جی پنجاب عارف نواز نے صوبے کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی اور ٹریفک پلان کی تیاری کی ہدایت کردی۔ محکمہ صحت پنجاب نے جی ٹی روڈ سے ملحقہ تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا، ہر ضلع کو تین تین میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا حکم بھی دیدیا۔آئی جی پنجاب عارف نواز ویڈیو لنک کانفرنس میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف آپریشنزکو تیز کرنے پر بھی زوردیاہے۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے جی ٹی روڈ سے ملحقہ تمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔بدھ کے روز ان ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، سٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…