پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھکاریوں نے اپنا بینک کھول لیا

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں بھکاریوں کے ایک گروپ نے اپنا ایک بینک کھول لیا ہے جسے وہی چلاتے ہیں تاکہ بحران کے وقت انہیں مالی تحفظ مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق گیا شہر میں ماں منگلاگوری مندر کے دروازے پر وہاں آنے والے سینکڑوں عقیدت مندوں کی خیرات پر منحصر رہنے والے درجنوں بھکاریوں نے اس بینک کو شروع کیا اور نام منگلا بینک رکھا ہے۔ اس انوکھے بینک کے 40 ارکان میں سے ایک راج کمار مانجھی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہم نے اپنے لئے ایک بینک قائم کیا ہے ،بینک منیجر، کوشپال اور سیکریٹری کے ساتھ ہی ایک ایجنٹ اور بینک چلانے والے دیگر اراکین سبھی بھکاری ہیں لیکن اتفاق سے اس بینک کے منیجر مانجھی ہیں۔ بینک کے اکاونٹس اور دیگر کام منظم کرنے کے لئے کافی طور سے تعلیم یافتہ مانجھی نے کہاکہ ہم میں سے ہر ایک بینک میں ہر منگل کو 20 روپے جمع کراتے ہیں جو 800 روپے ہفتہ وار جمع ہو جاتا ہے۔ چھ ماہ پہلے قائم بینک کی سیکریٹری مالتی دیوی نے کہاکہ یہ گزشتہ سال بڑی امید کے ساتھ اور بھکاریوں کی خواہشات کی تکمیل کے لئے شروع کیا گیا۔ ہمارے ساتھ ابھی تک معاشرے میں اچھا برتاونہیں ہوتا کیونکہ ہم غریبوں میں بھی غریب ہیں۔ بھکاریوں سے اپنا اکاونٹ کھلوانے کے لیے وہ اب زیادہ سے زیادہ بھکاریوں سے رابطہ اختیار رہے ہیں۔ مانجھی کی بیوی نگینہ دیوی بینک کی خزانچی ہے جنہوں نے بتایاکہ اُن کاکام جمع ہوئے پیسوں کا لین دین کرنا ہے اور بینک ہنگامی صورت پر بھکاریوں کی مدد کرتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ماہ کے آغاز میں میری بیٹی اور بہن کھانا پکاتے وقت جھلس گئی تھیں،بینک نے ان کا علاج کرانے کے لئے مجھے 8000 روپے کا قرض دیا،یہ مدد قومی بینکوں میں اپنائے جانے والے عمل، جیسے کاغذی کام یا ضمانت دار کے بغیر پورا ہوتا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…