پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

شہبازشریف نے بڑی شرط عائد کردی،ن لیگ میں اختلافات عروج پر،اندرون خانہ کیا ہورہاہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 30  جولائی  2017 |

لاہور(آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کے سربراہ نواز شریف کو بطور وزیر اعظم نااہل قرار دیے جانے کے بعد حکمراں جماعت کی پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کرنے پر غور شروع کردیا۔(ن) لیگ میں موجود ذرائع کے مطابق تاہم پارٹی نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا کہ پنجاب میں پارٹی کا لیڈر کون ہوگا دوسری جانب مسلم لیگ (ن)اس وقت پنجاب پر اپنی پکڑ کھونے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ایک سینیئر قانون ساز نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ شہباز شریف اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز کو اپنی جگہ وزیر اعلی پنجاب بنانا چاہتے ہیں جو پہلے ہی نائب وزیر اعلی کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم ان کی تقرری کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جو بھی وزیر اعلی پنجاب کے لیے منتخب ہوگا اسے شہباز شریف سے ہدایات حاصل کرنی ہوں گی جبکہ شہباز شریف اس پوزیشن کے لیے حمزہ شہباز کے ساتھ زیادہ مطمئن ہوں گے اس کے ساتھ ہی شہباز شریف اپنے بیٹے کو اعلی سطح کی قیادت کا تجربہ دلوانے کے خواہشمند ہیں۔حکمراں جماعت کے رہنما نے یہ بھی بتایا کہ شہباز شریف پنجاب کے معاملات کی بلاواسطہ نگرانی کریں گے جبکہ انکے بھائی رائے ونڈ میں اپنی رہائش گاہ سے وزارت عظمی کے معاملات کی نگرانی کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے وزیر اعلی کی تقرری کے بعد شہباز شریف کی ذمہ داریاں بھی دگنی ہو جائیں گی اور وہ مرکز میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ پنجاب کے امور کی بھی نگرانی کریں گے۔ن لیگ کے رہنما نے مزید بتایا کہ اگر حمزہ شہباز وزارت اعلی کے منصب پر احسن طریقے سے اپنے فرائض ادا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ آئندہ برس (2018) میں ہونے والے عام انتخابات میں وزارت کے مضبوط ترین امید وار ہوں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…