میڈرڈ(نیوز ڈیسک ) ویسے تو راستے سفر میں آسانی کے لیے بنائے جاتے ہیں لیکن کچھ راستے ایسے بھی ہوتے ہیں جن پر سفر کرنے کا تصور بڑے بڑوں کے چھکے چھڑادیتا ہے اور اسپین کے صوبے ملاگا میں واقع کمینیٹو ڈیل رے فٹ پاتھ کا شمار بھی دنیا کے خطرناک ترین راستوں میں کیا جاتا ہے۔کمینیٹو ڈیل رے فٹ پاتھ کو 4 ملین ڈالر کی تزئین و آفرائش کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ 1905 میں تعمیر کیے جانے والے 110سال پرانے اس فٹ پاتھ کی اونچائی ایک ہزار فٹ کے قریب ہے جب کہ چوڑائی 3فٹ 2انچ ہے۔ 4 کلو میٹر طویل یہ فٹ پاتھ دریاکے اوپر سے گزر کر 2 پاور پلانٹس کو آپس میں ملاتا ہے۔ 15برس بعد دوبارہ کھلنے والے اس فٹ پاتھ پرجانے کے لیے روزانہ 600 سیاحوں کو ٹکٹ جاری کیے جائیںگے جب کہ جولائی تک کے ٹکٹس کی ایڈوانس بکنگ پہلے ہی کی جاچکی ہے۔