اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ مسلم لیگ کے قیام کی تیاریاں، خفیہ منصوبہ منظر عام پر آ گیا، شہباز شریف کے بارے میں حیرت انگیز دعوی، 92 نیوز اخبار کے مطابق سرکاری ذرائع نے سویلین خفیہ اداروں کے تازہ میمو ز کے بارے میں بتاتے ہوئے یہ منکشف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں ہر دھڑا اپنی جماعت کی اعلیٰ قیادت کی ہر دور میں اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی کو مدنظر رکھتا ہے
اس لئے وہ اپنی جماعت کے متنازعہ لیڈران کیخلاف نرم انقلاب کے ذریعے نیا گروپ بنائیں گے جودیگر مسلم لیگی دھڑوں سے مل کر متحدہ مسلم لیگ بنائے گا۔ اس دھڑے کی قیادت کے لیے دو رائے ہیں جس میں سے ایک یہ ہے کہ شریف خاندان اور ان کے قریبی ساتھیوں کو نکال کر ایک نیا گروپ بنایا جائے اور دوسری رائے یہ ہے کہ اس نئے دھڑے میں شہباز شریف کو بھی شامل کیا جائے، لیکن دوسری رائے کے حق میں لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔ جب سرکاری ذرائع سے پوچھا گیا کہ نرم انقلاب کب تک متوقع ہے تو انہوں نے سویلین اداروں کے میموز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اس کے زیادہ امکانات ہیں۔ دوسری طرف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے طبیعت کی خرابی کے باعث اتوار کو اہم پریس کانفرنس ملتوی کر دی، چوہدری نثار کو منانے میں سب سے اہم کردار صدر ممنون حسین نے ادا کیا، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں خواجہ آصف کو وزیراعظم نہیں بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اداروں سے ٹکراؤ نہیں کیا جائے گا۔