کراچی (این این آئی) وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بعد وزیر اعلی سندھ کا بھی متحدہ عرب امارات کا اقامہ سامنے آگیا ہے۔ موصوف ازمان میں ایک ہوٹل میں بطور سپروائزر کام کرنے جاتے ہیں۔پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کا اقامہ سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا اقامہ بھی منظر عام پر آیا تھا لیکن اب وزیر اعلی سندھ بھی سخت محنتی ثابت ہوئے ہیں اور ایک ہوٹل میں بطور سپروائزر ملازمت کرتے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے مراد علی شاہ کے اقامہ کے مطابق وہ ازمان میں کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ازمان کا اقامہ حاصل کیا اور ہوٹل ہولی ڈے ان میں بطور سپر وائزر کام کرتے رہے ہیں۔ان کے اقامہ کی ایکسپائری تاریخ 30 دسمبر 2014 درج ہے۔پاکستان کے تین چوٹی کے سیاستدانوں کے اقامے سامنے آ چکے ہیں جس سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ ہم سخت محنت کش قوم ہیں اور ہماری سخت محنتی قیادت کے چرچے پوری دنیا میں ہوں گے۔