اسلام آباد/لاہور( این این آئی) حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ ہفتہ چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ابتدائی سمری پہلے وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی جو منظوری کیلئے اسے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرے گی ۔
ابتدائی مرحلے میں ملک کی مجموعی آبادی، مرد و خواتین کی تعداد اور شہری و دیہی آبادی کے تناسب کے نتائج جاری کئے جائیں گے جبکہ پہلی بار خواجہ سراؤں کی تعداد بھی سامنے آئے گی۔ مردم و خانہ شماری کے مکمل اور تفصیلی نتائج آئندہ سال اپریل تک جاری کئے جائیں گے۔