جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’ہاں میں دبئی میں نوکری کرتا تھا‘‘ وزیر اعظم نواز شریف نےآخر کار بڑا اعتراف کر لیا

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے اقامہ لینے کا اقرار کرتے ہوئے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دبئی کے اقامے کی وضاحت کردی۔ ان کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں

جواب جمع کروا دیا۔جواب میں اعتراف کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کا اقامہ لیا تھا۔ اقامہ سنہ 2013 کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیا تھا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت اقامے اور ملازمت کو پاسپورٹ کی کاپی میں ظاہر کیا تھا۔سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب کے مطابق کاغذات نامزدگی میں کوئی خصوصی کالم نہیں تھا اس لیے اسے الگ سے ظاہر نہیں کیا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جے آئی ٹی کے اس الزام کی تردید کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کی ملازمت چھپائی گئی۔ اقامے کا معاملہ سامنے آنے پر سیاسی مخالفین نے وزیر اعظم نواز شریف پر سخت تنقید کی تھی۔جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف چوہدری شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو نہیں رہے۔ وہ جون 2016 تک شیئر ہولڈر رہے ہیں۔یاد رہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 1 سال تک وزیر اعظم ہونے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمپنی میں ملازم بھی رہے۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم اگست 2006 سے اپریل 2014 تک کپیٹل ایف زیڈ ای کے چیئرمین رہے اور کمپنی سے 10 ہزار درہم تنخواہ وصول کرتے رہے جبکہ رہائش اور دیگر الاؤنسسز بھی حاصل کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…