منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

تیزی سے بدلتی صورتحال ،مسلم لیگ (ن) متحرک،تازہ دم رابطہ کاروں نے اپنا کام کردکھایا

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)اتحادیوں سے ایک بارپھر حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ملک کی تیزی سے تبدیل ہوتی موجودہ صورتحال کے تناظر میں رابطے کئے ہیں اہم پیغامات لے کر تازہ دم رابط کار پہنچ گئے ہیں مشاورت کا عمل تیز کر دیا گیا،حتمی سیاسی، قانونی اور آئینی اقدامات کیلئے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا وزیراعظم کی متوقع تبدلی کے بارے میں مشارت کی بھی چہ مگوئیاں ہیں ایک اہم شخصیت کے بارے میں اتحادیوں کی خواہش بھی معلوم کی جارہی ہے ، اتحادی جماعتوں کے قائدین سے بالواسطہ رابطوں کے ذریعے مشورہ مانگ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اعلیٰ سطح پر ملک کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کے ضمن میں بااعتماد ساتھیوں سے مشاورت کا سلسلہ تیز ہو گیا، اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ایک بار پھر رابطے کئے گئے ہیں اور تازہ دم رابطہ کاروں نے اتحادی جماعتوں کے قائدین تک قیادت کا پیغام پہنچایاہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے اگر ان کے پاس کوئی تجاویز ہیں تو آگاہ کر سکتے ہیں، اتحادی جماعتوں نے ایک بار پھروزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جوابی پیغام دیا ہے کہ حکمران جماعت کے ہر فیصلے کا مکمل ساتھ دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…