بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

موسلادھار بارشیں،محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کردیئے

datetime 23  جولائی  2017 |

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینطیرآباد، کراچی، سبی، ژوب،

نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اسی طرح آئندہ 48گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،فیصل آباد ڈویژن)، ہزارہ، میرپورخاص اور حیدرآباد ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآبا ، کراچی، سبی، ژوب، نصیر آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ،فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور،مِٹھی، میر پورخاص،قلات ڈویژن،فاٹا،اسلام آباد، فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش میں کامرہ 79، مری 17، فیصل آباد11، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 09،سید پور 06،گولڑہ 03)،راولپنڈی (شمس آباد 03، بوکڑہ 01)، گوجرانوالہ،کوٹ ادو01 اسلام کوٹ 40، ڈپلو 39،مٹھی 37، نگر پارکر33،چھاچرو 32، میرپورخاص25 ،ڈہلی 05 ،خضدار 30، سیدوشریف 29، مالم جبہ28، کاکول18،دیر 06، بالاکوٹ05، پارہ چنار 03،لوئیر دیر 01، راولاکوٹ05، مظفرآباد04، کوٹلی01، ،بگروٹ16،استور 02 اور گلگت میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی میں 45، تربت، دالبندین، دادو، لاڑکانہ اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…