بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

ایک لاکھ مزید نوجوانوں کو سماجی، اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کا منصوبہ تیار

datetime 23  جولائی  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے درکار ہنرمندی کی تربیت کی فراہمی کے ذریعے ایک لاکھ مزید نوجوانوں کو سماجی، اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوٹیک وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے چوتھے مرحلہ کے مشن کو کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہے اور فنی اور ووکیشنل تربیت کے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ادارے کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ان اقدامات میں معمول کی سرٹیفکیشن کیلئے 50ہزار غیررسمی تربیت یافتہ افراد اور 1100عارضی طور پر بے گھر ہونے والے فاٹا کے نوجوانوں کی تربیت بھی شامل ہے۔ پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد میں واقع یہ تربیت بہتر سے بہتر اداروں میں دی جائے گی جو پاکستان، اٹلی ڈیبٹ سویپ معاہدے کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔ دیگر پروگراموں میں تیل و گیس کے شعبہ میں 200افراد کی تربیت جس کے لئے او جی ڈی سی ایل کا تعاون اور ناروے، جرمنی، یورپی یونین جیسے ترقیاتی شراکت داروں کا تعاون شامل ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…