کھیل ختم ، کرپشن ثابت ،عدالت سے فرد جرم عائد کرنے کی خبر آنے پر کھلبلی مچ گئی

21  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، ذوالفقار علی سلوانی، انعام اکبر، سید مقصود ہاشمی، منصور راجپور، گلزار علی و دیگر پر 28جولائی کو احتساب عدالت میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اب لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، ایسی کوئی دستاویزات نہیں جو نیب ریفرنس میں شامل نہ ہو۔اس موقع پر تمام ملزمان احتساب عدالت میں موجود تھے۔ سابق صوبائی وزیر اطلاعات

شرجیل میمن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عدالت میں کیس طریقہ کار کے تحت چلے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے خیال میں عدالت میں کیس طریقہ کار کے تحت نہیں چلتے، آپ دستاویزات کی عدم فراہمی درخواست واپس لے لیں نہیں تو ہم مسترد کر دینگے۔عدالت نے شرجیل میمن کو پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کےساتھ مل کر ریفرنس کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت28جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…