بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

شہریوں پر تشدد کرنا مہنگا پڑ گیا،شاہ سلمان نے سعودی شہزادے اور اس کے ساتھیوں کو عبرتناک سزا سنادی

datetime 20  جولائی  2017 |

ریاض(آئی این پی)سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہریوں پر تشدد کرنے والے شہزادے سعود بن عبدالعزیز کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیدیا۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے انصاف کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے شہریوں پر تشدد کے مرتکب شہزادے سعود بن عبدالعزیز بن مساعد بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی ساتھیوں سمیت فوری گرفتاری اور اسے قرار واقعی سزا دینے کا حکم دیا ہے۔

شاہ سلمان کی جانب سے جاری کردہ خصوصی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں پر تشدد کرنے اور ان کی توہین کرنے والے شہزادے اور اس کے ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کریں اور جب تک شرعی عدالت کوئی فیصلہ نہ دے اس وقت تک شہزادے سمیت کسی کو بھی رہا نہ کیا جائے۔سعودی فرمانروا نے حکم دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں ان کی مدد کریں جب کہ عام شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی باشندوں کی جان ومال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…