بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کے ساتھ فضائی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، اسرائیل

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم(آن لائن)اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ کرنا چاہتا ہے، جس کے تحت اسرائیلی ہوائی جہاز حج کرنے کے خواہش مند اسرائیلی مسلمانوں کو مکہ تک پہنچا سکیں۔ یہ اقدام دونوں ملکوں کو قریب لانے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں کا حصہ ہے۔اسرائیلی وزیر برائے مواصلات ایوب قرا نے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل کے مسلمان شہری جلد ہی تل ابیب کے بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سیدھا سعودی عرب تک پرواز کرنے کے قابل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ایسے اسرائیلی مسلمانوں کو دریائے اردن اور ریگستان کو عبور کرتے ہوئے تقریباایک ہزار کلومیٹر کا طویل راستہ بس کے ذریعے طے کرنا پڑتا ہے۔ابھی صرف دو ماہ پہلے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب سے پرواز کرتے ہوئے اسرائیل پہنچے تھے۔ اس پرواز سے پہلے تک سعودی عرب سے براہ راست اسرائیل کے لیے فلائٹ کو ناممکن تصور کیا جاتا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے ساتھ دشمنی سفارتی تعلقات نہ رکھنے والے ان دونوں ممالک کو قریب لے آئی ہے۔بلوم برگ کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی لیکود جماعت سے تعلق رکھنے والے ایوب قرا کا ایک ہفتہ قبل ایک انٹرویو میں کہنا تھا، ’’حقیقت تبدیل ہو چکی ہے۔ یہ ایسی درخواست دینے کے لیے مناسب وقت ہے اور میں اس پر انتہائی محنت سے کام کر رہا ہوں۔تیل کی دولت سے مالا مال سعودی عرب نے سن 2002ء4 کے عرب امن عمل کے موقع پر اس وقت تک دونوں ملکوں کے مابین فضائی اور تجارتی تعلقات قائم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، جب تک اسرائیل 1967ء4 کی سرحدوں پر واپس نہیں چلا جاتا اور ایک علیحدہ فلسطینی ریاست قیام میں نہیں آ جاتی لیکن اب ایران کے خطے میں بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو ایک ’کھلا راز‘ بنا دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر برائے مواصلات ایوب قرا نے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل کے مسلمان شہری جلد ہی تل ابیب کے بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سیدھا سعودی عرب تک پرواز کرنے کے قابل ہوں گے۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ہی کہہ چکے ہیں فلسطینیوں کے ساتھ امن ڈیل کے حوالے سے سعودی عرب اور خلیجی ممالک کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔ زائرین کے لیے حج کا سفر آسان بنانا ایسے متعدد مجوزہ منصوبوں میں سے ایک ہے،

جن کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین کسی نہ کسی طریقے سے بات چیت کا آغاز کرنا ہے۔ دوسری کئی ایک تجاویز میں تجارتی پابندیوں میں نرمی لانا، خلیجی ممالک کے ساتھ مواصلاتی رابطوں میں بہتری اور اسرائیلی ہوائی جہازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اس طرح اسرائیل کے ایشیا کے لیے جہازوں کا نام صرف وقت بچے گا بلکہ انہیں کم پیسے خرچ کرنا پڑیں گے۔تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے لیے سابق ایڈوائزر اور انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز سے منسلک اسکاٹ لاسنسکی کا اس حوالے سے کہنا تھا،

’’اعتماد سازی کے اشارے کے طور پر حج کو استعمال کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے، جزوی طور پر اس وجہ سے کہ اس میں مذہب کی پاکیزگی شامل ہے۔ اب اس میں سیاست شامل ہے کیوں کہ مشرق وسطیٰ کی سرحدیں اب کھلی نہیں ہیں۔ایوب قرا کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے سالانہ چھ ہزار عرب مسلمان شہری حج کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر گروپوں کے صورت میں بسوں میں سفر کرتے ہیں جبکہ چند سو کو اردن کا ایئرپورٹ استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

ایوب قرا کے مطابق بہترین تو یہ ہے کہ مکہ آنے والے زائرین کو تل ابیب سے براہ راست سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے لیکن روٹ پر مذاکرات ہو سکتے ہیں، اردن یا پھر کسی دوسرے ملک میں اسٹاپ اوور ہو سکتا ہے۔ایوب کے مطابق اس بات پر بھی مذاکرات جاری ہیں کہ حج کے لیے آنے والے اسرائیلی زائرین کو اردن کی بجائے سعودی عرب کے عارضی پاسپورٹ جاری کیے جائیں۔ ایوب قرا کے بقول انہوں نے اس حج منصوبے کے حوالے سے سعودی عرب کے حکام، اردن اور دیگر ملکوں سے بات چیت کی ہے،

’’وہ ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن یہ ایک حساس معاملہ ہے اور ابھی اس پر مذاکرات جاری ہیں۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے فوری طور پر اس حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا کوئی بھی جواب نہیں دیا ہے۔ دوسری جانب ہوائی کمپنی رائل اردن کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس معاملے کے بارے میں اسرائیلی حکام نے ایئر لائن سے کوئی بھی رابطہ نہیں کیا۔ تاہم ترجمان کا کہنا تھا، ’’رائل اردن حج یا عمرہ کے لیے اسرائیلی مسلمانوں کو تل ابیب سے عمان لاتی ہے اور پھر عمان سے انہیں جدہ یا مدینہ پہنچا دیا جاتا ہے، واپسی بھی ایسے ہی ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…