جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

شعیب ملک نے ٹویٹر پر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا طویل المدتی ٹاپ ٹرینڈ نے بھارتیوں کو آگ لگا دی

datetime 19  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی آمد میں ابھی تقریباً ایک ماہ باقی ہے تاہم ‘پاکستان زندہ باد’ کا ہیش ٹیگ کئی دنوں سے سماجی روابط کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل دکھائی دے رہا ہے۔واضح رہے کہ ٹوئٹرستان پر روزانہ کئی ہیش ٹیگز بنتے اور ٹرینڈ ہوتے نظر آتے ہیں جن میں سے زیادہ تر کی نوعیت سیاسی ہوتی ہے یا ان کا تعلق حالاتِ حاضرہ سے ہوتا ہے۔

لیکن پاکستان کے مثبت رخ کو دنیا کے سامنے لانے اور حب الوطنی کے اظہار کے لیے شروع کیے گئے پاکستان زندہ باد کے اس ہیش ٹیگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا آغاز معروف کرکٹ اسٹار شعیب ملک نے کیا ہے۔مشہور کھلاڑی نہ صرف زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ اس ٹرینڈ کو ٹوئٹر تاریخ کا سب سے طویل ٹرینڈ بنانے کے بھی خواہش مند ہیں۔شعیب ملک کی جانب سے اپنی ٹوئٹس اور بلاگ پوسٹ کے ذریعے اس پیغام کو شیئر کرنے کی دیر تھی کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس کا حصہ بننے کو راضی ہوگئی۔نہ صرف عام ٹوئٹر صارفین بلکہ پاکستان کے دیگر مشہور کھلاڑیوں نے بھی اپنی ٹوئٹس کے ذریعے شعیب ملک کی اس دعوت کا خیرمقدم کیا۔اس ٹرینڈ کا استعمال کرنے والوں میں سرفراز احمد، جنید خان، کامران اکمل اور اظہر علی سمیت متعدد کھلاڑی اور شوبز کی کئی شخصیات بھی شامل ہیں۔اس سلسلے میں شعیب ملک کی جانب سے پہلی پاکستان زندہ ٹوئیٹ کرنے کی دیر تھی کہ ٹوئٹر اس ہیش ٹیگ کے ساتھ پیغامات سے بھر گیا۔اس ہیش ٹیگ کے ساتھ کی گئی ٹوئٹس میں عام افراد کے ساتھ ساتھ کئی سلیبرٹیز بھی شامل تھیں۔غیرملکی کلب کے ساتھ معاہدہ کرنے والی پہلی پاکستانی فٹ بالر پلیئر حاجرہ خان نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔پاکستانی اداکار اور ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوہ پیما کو اپنی ٹوئٹ کا موصوع بنایا۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ‘اس ملک کے لوگ ہی اسے عظیم بناتے ہیں’۔

احمد شہزاد نے پاکستانی ٹرک آرٹ کی تعریف کی جبکہ وقار یونس نے پاکستان کی سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والے جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کیا۔ایک ٹوئٹر صارف نے ایم ایم عالم کے کارنامے کو اپنی ٹوئٹ میں بیان کیا۔واضح رہے کہ اس ٹرینڈ کے آغاز کو ابھی صرف تین دن ہوئے ہیں لیکن لوگوں کا اس حوالے سے جوش و خروش دیدنی ہے۔

شعیب ملک نے بھی لوگوں کے جوش و خروش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سلسلے کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔واضح رہے کہ اس وقت تک ٹوئٹر کی تاریخ کا سب سے طویل ٹرینڈ 39 دن تک جاری رہا ہے۔واضح رہے کہ شعیب ملک کے شروع کئے گئے ٹویٹر ٹرینڈ نے پاکستانی کے روایتی حریف بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…