جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اڑی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات بھارتی سپاہی نے میجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے اعلیٰ افسر کو ہلاک کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات ایک بھارتی سپاہی نے اپنے میجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ دونوں کا تعلق راشٹریہ رائفلز آرمرڈ کور سے ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق میجر نے سپاہی کو دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر ڈانٹا اور اس سے فون چھین کر توڑ دیا جس پر سپاہی نے اپنے افسر کو پانچ گولیاں مار دیں۔

بھارتی فوج نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فوج میں کمیشنڈ افسروں اور نان کمیشنڈ سپاہیوں کے درمیان ناراضی بڑھتی جارہی ہے۔ بھارتی سپاہی اپنے افسروں پر کرپشن اور ذاتی کام کرانے کے الزام عائد کرتے ہیں۔ رواں سال جنوری میں بھارتی فوجی تیج بہادر نے اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی کہ سرحد پر تعینات فوجیوں کو کھانے پینے کو نہیں دیا جاتا، جس کے بعد پراسرار طور پر اسے قتل کردیا گیا تھا۔

 

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…