اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا سے ایک خط برآمد جس میں درج بہت سی پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں ایک کاروبای خاتون ساشا الیک کو اپنے گھر کی تعمیرکے دوران ایک ایسا خط ملا ہے جس میں کی گئی پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں ۔ خط 22سال پرانا ہےجس کا متن کچھ یوں ہے ’ ہیلو! یہ خط 15 اپریل 1995 کے دن ایسٹر کے موقع پر تحریر کر رہا ہوں۔ میرا نام گریگ ولکنسن ہے اور میری عمر 49 سال ہے۔

میں آنے والے وقت کے بارے میں کچھ پیشگوئیاں کرنا چاہتا ہوں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ چین آنے والے وقت میں سپر پاور بن جائے گا۔ آج کی سپرپاور امریکا اس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہو گا اور اس کا مقروض بھی۔ انٹرنیٹ کا ابھی آغاز ہے لیکن آنے والے دنوں میں یہ بھی پوری دنیا میں پھیل جائے گا۔ یہ ایک ایسے دھماکے کی طرح ہو گا جو ہر ایک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ دنیا میں ہر کوئی انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہوگا۔ اسلام آنے والے وقت میں مزید تیزی سے پھیلے گا لیکن اس کے کچھ ماننے والے شدت پسندی کی جانب مائل ہونگے۔ ان کی وجہ سے دنیا بھر میں اسلام کے خلاف ایک جنگ کا آغاز ہوگا۔ اس جنگ میں شامل دونوں فریقین خود کو حق پر قرار دیں گے اور یہ جنگ بہت طویل ہوجائے گی۔ شاید میں وہ وقت دیکھنے کے زندہ نہیں ہوں گا۔‘‘گریگ ولکنسن اس وقت کہاں ہے اس بارے میں تو معلوم نہ ہو سکا لیکن اس کی پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…