منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت امریکہ گٹھ جوڑ، پاکستان اورچین ملکر اب کیا کررہے ہیں؟ چینی میڈیاکے دعوے نے دنیابھرمیں کھلبلی مچادی

datetime 17  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)پاکستان اورچین بھارت اور امریکہ کے مابین گہرے ہوتے تعلقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ پر امریکہ کی جانب سے جاسوس ڈرون اور اسلحہ خریداری کی کھلی پیشکش پر بھی پاک چائنہ تھنک ٹینک میں تشویش پائی جاتی ہے ، وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات پر کسی بھی پڑوسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے ۔

معروف چینی رونامہ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ میں جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان اورچین بھارت اور امریکہ کے مابین گہرے ہوتے تعلقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ پر امریکہ کی جانب سے جاسوس ڈرون خریداری کی کھلی پیشکش پر بھی پاک چائنہ تھنک ٹینک میں تشویش پائی جاتی ہے ، وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات پر کسی بھی پڑوسی کو تشویش نہیں ہونی چاہیے ۔ بھارت نے بغیر پائلٹ 22جاسوس طیاروں کی خریداری کے لئے گزشتہ برس امریکہ کو درخواست کی تھی ۔ اس ڈیل کی لاگت کا تخمینہ 2بلین امریکی ڈالر بنتا ہے ، اطلاعات کے مطابق ویسے بھی ابھی یہ معاملہ کانگریس سے تصدیق نامہ کی موصولی کے بعد ہی طے پائے گا۔ اپنے میں کہا کہ امریکی گورنمنٹ کی جانب سے اس درخواست کی منطوری کو یکے بعد دیگرے امریکہ کو MQ-9Bماڈل جاسوس طیارے بھارتی حکومت کو فروخت کرتے ہوئے حقیقی خوشی ہوگی ۔ سی او جنرل آٹو مک ایرو ناٹیکل سسٹم لنڈین بلیو نے مزید کہا کہ مودی کے دو روزہ دورہ واشنٹگٹن میں جو بروز اتوار کو شروع ہو رہا ہے مین تجارتی ودیگر مسائل ہیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے اتارچڑھاؤ اور بے یقینی کی صورتحال کو ختم کرتے ہوئے مستحکم بنیادوں پر تعلقات استوار کئے جائیں گے ۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ کسی بھی قسم کے اسلحہ کی فروخت اس خطے کی علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے ۔ ہمیں پاک بھارت کے مابین تعلقات اور بڑھتے ہوئے پریشان کن حالات کو نظر انداز کرنا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…