منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فتح جنگ میں گدی نشین اور پیر کی گرفتاری کے خلاف مریدوں نے تھانے پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فتح جنگ کے علاقے قطبال میں گدی نشین اور پیر کی گرفتاری کے خلاف مریدوں نے تھانے پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایک پیر خادم حسین کے ضلع میں داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی تاہم مقامی گدی نشین پیر امجد علی شاہ نے پابندی کے باوجود دربار میں اجتماع سے پیر خادم حسین کا خطاب کرایا تھا۔ قانون شکنی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قطبال تھانہ میں مقدمہ درج کرکے پیر امجد علی شاہ اور خادم حسین کو گرفتار کرلیا۔

جس پر ان کے مریدوں اور مقامی رہائشیوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل افراد نے تھانے پر قبضہ کرکے ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر اہلکاروں نے گرفتار شدگان کو دوسری جگہ منتقل کیا اور تھانہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ ایک گھنٹے میں پیر کو رہا نہ کیا گیا تو تھانہ بھی جلا دیں گے۔ مریدوں نے راولپنڈی فتح جنگ روڈ ٹائر جلا کر سڑک بھی بلاک کردی .بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…