منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز حکومت ٹوٹنے کا کس کس ملک کو انتظار ہے؟ اہم تقریب میں غیر ملکی سفیر کیا سوالات پوچھتے رہے؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کا یوم آزادی، فرانسیسی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز حکومت کا مستقبل موضوع بحث بنا رہا، غیر ملکی سفرا اور دیگر سفارتکار نوازحکومت بارے بے یقینی کی صورتحال سے متاثر نظر آتے ہوئے سوالات کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں واقع فرانسیسی سفارتخانے

میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں غیر ملکی سفیروں اور سفارتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستانی سیاستدانوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا جن میں چوہدری شجاعت حسین ، مشاہد حسین سید، وفاقی وزیر خرم دستگیر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر غیر ملکی سفیر اور سفارتکار وں کی طرف سے ایک ہی سوال پوچھا جاتا رہا کہ اب پاکستان میں کیا ہونے جا رہا ہے اور آیا وزیراعظم نواز حکومت کی حکومت بچ جائے گی یا انہیں جانا پڑے گا اور اگر وہ مستعفی ہوتے ہیں تو ان کا جانشین کون ہو گا۔ پاکستان کے ایک موقر قومی روزنامے کے مطابق تقریب میں بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وزیراعظم یا حکومت کی تبدیلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس سے بھارت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک یورپی سفیر نے اس موقع پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یورپی ممالک نواز حکومت اور جمہوریت کے حامی ہیں اورخواہش رکھتے ہیں کہ پاکستانی معیشت میں ہونیوالی ترقی جاری رہے۔تقریب کے میزبان فرانسیسی سفیر نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے دنیا کو پاکستان میں مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی خرم دستگیر نے فرانس اور پاکستان کے تعلقات مضبوط بنانے پر فرانسیسی سفیر کی کوششوں کی تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…