جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

اگر میں نااہل ہوگیا تو یہ شخص پاکستان کا اگلا وزیر اعظم ہوگا۔۔نوازشریف نے نام کی منظوری دیدی۔۔۔!!! سینئر صحافی کا اپنے پروگرام میں دعویٰ‎

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس میں اگر نوازشریف نااہل ہوجاتے ہیں تو اگلے وزیراعظم وفاقی وزیر پانی و بجلی اور وزیر دفاع خواجہ آصف ہونگے۔ اس بات کا انکشاف سینئر صحافی و ااینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے پروگرام “کھرا سچ” میں کیا۔ مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم نے منظوری بھی دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز، شہبازشریف اور کلثوم نواز کے نام بھی زیر غور تھے۔دریں اثنا معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس ایک لسٹ آئی ہے جس میں ن لیگ چھوڑنے والے افراد کے نام ہیں جن کی انٹیلی جنس بیورو نے نگرانی تیز کر دی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ چھوڑنے والے افراد میں سکندر حیات بوسن این اے 151ملتان کے حلقہ سے ایم این اے ہیں وہ ن لیگ سے بہت مایوس ہیں اور پارٹی چھوڑنے کیلئے رابطے میں ہیں انہوں نے دیگر نام بتائے جن میں طاہر بشیر چیمہ این اے 190بہاولپور، چوہدری اسد الرحمان این اے 95ٹوبہ ٹیک سنگھ، خسرو بختیار این اے 194رحیم یار خان، ڈاکٹر ارمغان سبحانی این اے 111سیالکوٹ، زاہد حامد این اے 114سیالکوٹ، غلام بی بی بھروانہ این اے 88جھنگ، سید اطہر شاہ گیلانی این اے 165پاکپتن، سید ایاز علی شاہ شیرازی این اے 283ٹھٹھہ سندھ، ڈاکٹر رمیش کمار(مخصوص نشست)شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سوائے دو رکن صوبائی اسمبلی جو کہ کیبنٹ کا حصہ ہیں ان کے علاوہ باقی تمام کابینہ ن لیگ چھوڑنے والی ہے۔ مبشر لقمان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی نے ان رکن اسمبلیوں کی نگرانی تیز کر دی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پر اب ایسا وقت بھی آگیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب افراد بھی اسے خیر آباد کہنے والے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…