اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ن لیگ نے عمران خان کو فتح اللہ گولن قرار دیدیا لاہور کی مال روڈ پر پراسرار بینرز نے ہلچل مچا دی

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے دھرنوں میں مختلف اداروں کے عناصر کو استعمال کیا اور اب بھی وہ ترقی کے فتح اللہ گولن کی طرح ملک میں سیاسی کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کو پاکستان کا فتح اللہ گولن قرار دیدیا دوسری جانب لاہور کی مال روڈ پر ترکی میں

فوجی بغاوت ناکام بنانے پر ترک عوام کی کوششوں اور جمہوریت کو بچانے کے نعروں والے بینرز لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیاتی احسن اقبال نے عمران خان کو پاکستان کا فتح اللہ گولن قرار دیتے ہوئے دھرنوں میں ریاستی اداروں کے عناصر کو استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں فتح اللہ گولن کی طرح ملک میں سیاسی کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب لاہور کی مال روڈ پر جمہوریت کے حق میں بینرز لگ گئے ہیں جنہیں تجزیہ کاروں نے فوج کے خلاف عوام کو اکسانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ان بینرز میں ترکی کی فوجی بغاوت کے خلاف عوام کے اٹھ کھڑے ہونے کی تصاویر موجود ہیں ۔ احسن اقبال کا عمران خان کو فتح اللہ گولن قرار دینا اور لاہور کی مال روڈ پر ترکی کی فوجی بغاوت والی تصاویر جس میں ترک عوام نے بغاوت کو ناکام بناتے ہوئے ترک فوج کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا تھا لگی ہوئی ہیں نہایت معنی خیز بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے اینکر اور تجزیہ کار مبشر لقمان نے ان بینرز پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حکومت کی فوج کو سیاسی معاملات میں کھینچنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…