بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ کا سفر کرنے والوں کا تفصیلی ڈیٹا فراہم کیا جائے،محکمہ خارجہ کی تمام ممالک کوہدایت

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے محکمہ خارجہ نے تمام ملکوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کا، جو امریکہ جانا چاہتے ہیں، تفصیلی ڈیٹا فراہم کریں تاکہ امریکی عہدے دار یہ طے کر سکیں کہ ان شہریوں سے دہشت گردی کا تو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سفارتی خط کے حوالے سے بتایاگیاکہ یہ خط ایک روز پہلے تمام امریکی سفارت خانوں کو بھیجا گیا تھا۔ اس خط میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 6 مارچ کے ایکزیکٹو آرڈر کے تحت دنیا بھر کے لیے ویزوں کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار کو اختصار سے بیان کیا گیا ہے۔ صدر کے ایکزیکٹو آرڈر میں چھ مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں کی امریکہ آمد پر محدود عرصے کے لیے پابندی لگائی گئی تھی۔اس حکم نامے کا، جسے عدالتوں میں چیلنج کیا گیا تھا، مقصد امریکہ میں ممکنہ دہشت گردوں کا داخلہ روکنا تھا۔خط میں ان تقاضوں کا ذکر کیا گیا ہے جن پر پورا اترنا امریکہ کا سفر کرنے والوں کے لیے ضروری ہوگا۔ان میں الیکٹرانک پاسپورٹ کا اجرا، یا اجرا کرنے کا منصوبہ، اور ان پاسپورٹوں کی گمشدگی یا چوری کی صورت میں انٹرنیشنل پولیس ایجنسی انٹرپول کو اطلاع کرنا شامل ہے۔اس خط میں دنیا بھر کے ملکوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ سفر کرنے والے اپنے شہریوں کی شناخت سے متعلق بائیوگراف تفصیلات، جرائم سے منسلک ریکارڈ بھی فراہم کریں۔جب اس خط کے بارے میں محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…