نیویارک(آئی این پی) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے 2017کے لئے پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کردی ، پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5.3فیصد رہے گی ، سی پیک کے باعث شرح مستحکم ہو کر 6فیصد تک پہنچ سکتی ہے ، پاکستان میں توانائی کی صورتحال بہتر ہوئی ، پاکستان میں معاشی اصلاحات کا عمل بہتر ہوا ،سی پیک کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھی ،پاکستان کا مالیاتی خسارہ 4.2فیصد ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے 2017کے لئے
پاکستان کی معاشی رپورٹ جاری کردی ، پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5.3فیصد رہے گی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ نہ ہونا تشویشناک ہے ، بیرونی ادائیگیاں زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ڈالیں گی ، پاکستان کے دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 36فیصد ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحت وتعلیم کی صورتحال مایوس کن ہے ، دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تعلیم وصحت پر کم پیسہ خرچ کیا جارہا ہے ،