جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں منشیات کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف

datetime 13  جولائی  2017 |

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں منشیات کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد بھارتی اینٹی ڈرگ فورس نے 10 اداکاروں اور ڈائریکٹرز کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے ہیں، جن لوگوں کو نوٹسز جاری ہوئے ہیں ان میں 3 صف اول کے اداکار اور ڈائریکٹر شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں حیدر آباد سے منشیات فروشوں کا ایک بڑا گروہ پکڑا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دوران تفتیش جب ان کے موبائلز ڈیٹا کی جانچ کی تو

اس میں تیلگو زبان کی فلم انڈسٹری ٹالی ووڈ کے بڑے بڑے اداکاروں اور ڈائریکٹرز کے نام سامنے آئے۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ اداکار نہ صرف خود نشہ استعمال کرتے ہیں بلکہ اس کی فروخت سے حصہ بھی وصول کرتے ہیں۔بھارت کی اینٹی ڈرگ فورس کی جانب سے ٹالی ووڈ فلم انڈسٹری کے 10 اداکاروں اور ڈائریکٹرز کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ ان میں 2 اداکار اور ایک ایسا ڈائریکٹربھی شامل ہے جو انڈسٹری کے بڑے نام سمجھے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…