منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

سی پیک کی بدولت موڈیز نے پاکستا ن کی بی تھری ریٹنگ برقرار رکھتے ہوئے مستحکم قراردیدی

datetime 13  جولائی  2017 |

کراچی(آن لائن) موڈیز انٹرنیشنل سروسز نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے باعث انفرااسٹرکچر مسائل کے حل کی امید پر پاکستان کی بی تھری (B3) ریٹنگ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کا آٹ لک بھی مستحکم رکھا گیا ہے۔گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں بین الاقوامی ریٹنگ فرم نے کہاکہ پاکستانی ریٹنگ برقرار رکھنے کا فیصلہ کریڈٹ سپورٹ اور رکاوٹی عناصر کو متوازن کرتا ہے،

پاکستان کا وسط مدتی گروتھ آٹ لک ٹھوس ہے جس کو چین پاکستان اقتصادی راہداریاور آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈفنڈ فیسلیٹی پروگرام 2013-16 کے تحت کی گئیں میکرواسٹیبلیٹی۔انہانسنگ اصلاحات کے جاری اثرات سے مدد مل رہی ہے، سی پیک سے پاکستان کو انفرااسٹرکچر رکاوٹوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی تاہم مقامی سیاست اور جیوپالیٹیکل خطرات ریٹنگ کے سلسلے میں ہنوز نمایاں رکاوٹ ہیں۔ موڈیز نے کہاکہ پاکستانی حکومت کے قرضوں کا بوجھ بلند ہے جبکہ مالیاتی خسارہ نسبتا زیادہ ہے جس کی وجہ آمدن کی محدود بنیاد ہے جس سے ترقیاتی اخراجات بھی محدود ہیں تاہم غیرملکی زرمبادلہ ذخائر اگرچہ چند برسوں کے مقابلے میں مضبوط ہیں مگر درآمدات میں کوئی بھی نمایاں اضافہ اس کے لیے خطرہ ہے، پاکستان کی بی تھری ریٹنگ کا آٹ لک مستحکم رکھنے کا فیصلہ مذکورہ دو طرح کے عناصر سے متعلق خطرات کو وسیع تر متوازن کرنے کی عکاسی ہے۔موڈیز نے سیکنڈ پاکستان انٹرنیشنل سکوک کو لمیٹڈ اور تھرڈ پاکستان انٹرنیشنل سکوک کو لمیٹڈ کی فارن کرنسی سینئر ان سیکیورڈ ریٹنگز کو بھی بی تھری پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کی Ba3 لوکل کرنسی بانڈ اور ڈپازٹ سیلنگز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، B2 فارن کرنسی بانڈ سیلنگ اور Caa1 فارن کرنسی ڈپازٹ سیلنگ بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 3سالانہ ای ایف ایف پروگرام کے تحت شروع کی گئیں اصلاحات کے نتیجے میں میکرواکنامک استحکام کو تقویت ملنے اور 2015میں سی پیک پروجیکٹ شروع ہونے سے معاشی ترقی کا منظرنامہ مضبوط ہوا ہے، جون 2016 کو ختم ہونے والے مالی سال میں ریئل جی ڈی پی گروتھ 4.5 فیصد پر پہنچ گئی تھی جو مالی سال 2015 اور 2014 میں 4.1 فیصد تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…