انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین ترکی کیلئے نا گزیر نہیں ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل ہے، وہ اپنے قول کے ساتھ مخلص ہیں۔
ترک صدر نے کہا کہ اگر یورپی یونین بے ٹوک کہتی ہے کہ وہ ترکی کو تنظیم میں قبول کرنے کے قابل نہیں ہے تو یہ ہمارے لیے اِطمینان کا باعث ہے۔ اس کے بعد ہم اپنے پلان بی اور سی کا آغاز کریں گے۔ان کاکہنا تھا کہ ترکی کی اکثریت اب یورپی یونین میں شمولیت نہیں چاہتی۔رجب طیب اردوان نے ترکی میں 150 صحافیوں کو جیل میں رکھنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صرف دو افراد ہیں جن کے پاس پریس کارڈ تھے اور وہ جیل میں ہیں۔