پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی سیاست پر کاری  ضرب لگانے کا فیصلہ، کس نے نا اہلی ریفرنس تیا ر کر لیا؟

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی اور ان کے سیاسی کیریئر پر کاری ضرب لگانے کیلئے ریفرنس تیار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریفرنس پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے تیارکیا گیا جو عمران خان کی منظوری کے بعد دائر کیا جائیگا۔ریفرنس میں شہبازشریف کی نااہلی کیلئے متعددوجوہ کو بنیاد بنایا گیا ۔

پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے کہا کہ چاراہم فیصلوں میں نااہلی ثابت کر سکتے ہیں بہت جلدپنجاب کے عوام کو شہباز شریف سے نجات دلائیں گے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ نوازشریف کا گھرجانا ٹھہر گیا ٗ اپنی مرضی سے چلے جائیں تو بہتر ہے ٗ15 ماہ قبل ہی عہدہ چھوڑ دیتے تو آج شریف خاندان کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ٗ سپریم کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف مقدمہ درج کر نے کاحکم دیا ہے ٗ کیا اب بھی اسحاق ڈار کا وزیر خزانہ بنے رہنے کا جواز ہے۔آئندہ ہفتے مسلم لیگ (ن)کی اہم شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گی-ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شفقت محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اسد عمرنے کہاکہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کو ٹھوس ثبوت فراہم کیے ٗدفاع میں پیش کردہ دستاویزات جعلی نکلیں ٗنقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ٗڈار صاحب کے حدیبیہ پیپرملز کیس میں دیا گیا حلفیہ بیان جے آئی ٹی میں سچا ثابت ہوا، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ڈارصاحب نے اپنے بیان میں سچ بولا تھا اور جے آئی ٹی میں پیشی والے دن انہوں نے کہا کہ میں نے وکیلوں کے مشورے کے بعد بیان ریکارڈ کرایا ۔اسد عمرنے کہا کہ ڈارصاحب نے جے آئی ٹی رپورٹ کے شواہد پر بات کیوں نہیں کی ٗجے آئی ٹی رپورٹ کے ٹھوس ثبوتوں پر انہوں نے اپنے سمدھی کیلئے ایک بات بھی نہیں کہی ٗانہوں نے جے آئی ٹی میں ثبوتوں کا جواب کیوں نہیں دیا۔

اسد عمر نے اسحق ڈار کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے عمران خان کی باتیں کرکرکے قوم کے سامنے ان کی عزت بڑھا دی کیونکہ عمران خان غریب پاکستانی عوام کیلئے اسحاق ڈار کے دفتر میں بیٹھا کر تے تھے انہوںنے کہاکہ اسحاق ڈارنے خود بتایا ہے غریبوں کے علاج کیلئے عمران خان ان کے دروازے پر بیٹھے رہے جبکہ عمران خان اپنے لیے نہیں غریب پاکستانیوں کیلیے آپ کے دفترمیں بیٹھتے تھے۔

چیئرمین ایس ای سی پی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈار صاحب آپ نے اپنے دوست کو ایس ای سی پی کا چیرمین لگایا عدالت نے چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، اب کیا ایسا شخص جس کے خلاف ایف آئی آرکٹی ہوئی ہے اس کو ایس ای سی پی کا چیئرمین ہونا چاہئے یا اسحاق ڈار کا بھی وزیرخزانہ بنے رہنے کا جواز ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کو ایک سے زیادہ دفعہ موقع دیا گیا ٗ  فیصلہ میں نے یا نواز شریف نے نہیں سپریم کورٹ نے کرنا ہے ٗاگر وزیراعظم 15 ماہ پہلے استعفیٰ دے دیتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، وزیراعظم نے قوم سے کہا اگرتحقیقات میں میرا نام آیا تو گھر چلا جائوں گا اورانہیں گھر تو جانا ہے اپنی مرضی سے چلے جائیں تو بہتر ہے۔پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کی یاد داشتیں کمزورہوچکی ہیں ٗ جال اب وزیراعظم کے گردپھیل گیا ہے،

انہوں نے پاکستان کے تمام اداروں کو تباہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗجے آئی ٹی میں شہبازشریف کے بیان نے توکمال ہی کردیا، وزیراعظم کی کوئی بات نہیں سنے گا ان کی حکومت کرنے کی اہلیت ختم ہوگئی ہے جب کہ ساری اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ ساری قوم اب اکٹھی ہو رہی ہے ٗ اب یہ سازش پاکستان سے بڑھ کر بین الااقوامی سازش بن گئی، جے آئی ٹی نے رپورٹ میں لکھا یہ جواب دینے سے کتراتے تھے،

انہوں نے جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیں لیکن جے آئی ٹی ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار مشرف دور میں وزیر خزانہ بنناچاہتے تھے کیونکہ اسحاق ڈار کو شریف خاندان کے ڈیل کر کے سعودی عرب جانے پر رنج تھا ۔ شفقت محمود نے کہاکہ نواز شریف کہتے ہیں سناتھا حسین نواز جائیداد کے مالک ہیں ان کو یہ بھی نہیں مریم نواز اربوں کی مالکہ بن گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں ہے شہباز شریف کو معلوم نہیں ان کے والدمیاں شریف نے ان کی کیا ڈیوٹی لگائی تھی،

جے آئی ٹی میں طارق شفیع نے کہا مل لگانے کیلئے شہبازشریف نے دستخط کئے جبکہ شہباز شریف نے اپنے دستخطوں کو ماننے سے انکار کر دیا۔شفقت محمود نے کہاکہ ان لوگوں کے اداروں کو تباہ کرنے کا تہہ کر رکھا ہے ٗجے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کیلئے سازش کا ڈھونگ رچایا گیا انہوں نے کہا لیگی رہنماؤں کے بیانات سن کر ہنسی آتی ہے ان لوگوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایاہے اب سازش کی باتیں کرنا چھوڑ دیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…