بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

سنجے دت اور سری دیوی 25 برس بعد ایک ہو گئے

datetime 12  جولائی  2017 |

ممبئی(این این آئی) سری دیوی نے ابھیشیک ورمن کی فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ ان کے مدمقابل سنجے دت کو کاسٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بھارتی فلمسازوں نے بالی ووڈ کے معروف اداکاروں سنجے دت اور سری دیوی کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ سری دیوی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مام‘‘ کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں کہ سری دیوی اور سنجے دت 25 برس بعد بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری دیوی اور سنجے دت کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں، فلم کا نام ابھی تک طے نہیں کیا گیا تاہم سری دیوی نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جبکہ پروڈیوسرز سنجے دت سے اس حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سنجے دت اور سری دیوی 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’گمراہ‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور یہ فلم بھی دھرما پروڈکشن کی پیشکش تھی۔رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی نئی فلم تقسیم ہند کے موضوع پر بنائی جائے گی جس کا خیال ان کے والد یش جوہر نے اپنی زندگی میں پیش کیا تھا تاہم وہ خود یہ فلم نہیں بنا سکے تھے۔ اس کے علاوہ اس قسم کی اطلاعات بھی ہیں کہ فلم میں پہلے ہی ورون دھون، عالیہ بھٹ اور سوناکشی سنہا کو کاسٹ کیا جا چکا ہے

اور فلم کے ہدایات کار ابھیشیک ورمن اسکرپٹ کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ آئندہ برس شروع ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…